سونے کی  قیمتوں میں ریکارڈ کمی

سونے کی  قیمتوں میں ریکارڈ کمی

ریاض: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ریکارڈ  کمی دیکھی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے ملکی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.46 ریال، 18 قیراط 181.84 ریال رہی اور 21 قیراط ایک گرام سونا 212.15 ریال میں فروخت کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں قیراط 8 گرام کی گنی 2,036.64 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,133.63 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,327.59 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 2005 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔