ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ: سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 6 دہشتگرد ہلاک

ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ: سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔

آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوگئے جب کہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملےکو  پسپا کرنےکے بعد شروع ہوا تھا، آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن  میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔