توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا ئومیرا فلسفہ نہیں :پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 

توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا ئومیرا فلسفہ نہیں :پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 

لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ  نواز شریف نے آزاد عدلیہ کو تباہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا ئومیرا فلسفہ نہیں ہے ۔عدلیہ کاشکر گزار ہوں کہ جعلی کیسز میں جیل جانے سے بچایا۔

25 مئی یاد ہے جب حکومت اور  ہینڈلرز نے پولیس پر دبائو ڈالا۔26 مئی کو دھرنا دینا تھا میں نے دھرناختم کیا۔ہر طرح کے اشتعال کے باوجود ہم ہمیشہ پر امن رہے ہیں۔مجھے پتہ ہے لوگوں میں غصہ ہے، انتشار پھیلے گااسی وجہ سے دھرنا ختم کردیا۔

مجھ پر حملے میں ملوث تمام فنکارواداکاروں کا علم ہے۔الیکشن کا اعلان ہوگیا انہوں نے دفعہ144 لگادی۔جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار نہیں چاہتے ہیں۔جو الیکشن سے خوفزدہ ہیں وہ انتشار چاہتے ہیں۔میرے گھر پر حملہ ہوااس پر مجھے بہت غصہ تھا۔اکیلی خاتون تھی ان کو اس پر بھی شرم نہیں آئی ۔کل سے  مجھے خبریں آنا شروع ہوئیں اس سے پہلے مجے پتہ نہیں تھا۔مجھے گولی گلی تب کیوں توڑ پھوڑ نہیں ہوئی؟۔جب اسلام آباد جارہا تھا تو مجھے خبر مل گئی تھی  کہ وہ مجھے گرفتار کریں گے ۔

ایسے حملہ کیاگیا جیسے میں پاکستان کادہشت گرد ہوں۔ دنیا نے دیکھا کہ مجھے کس طرح پکڑ کر لے جایاگیا۔مجھ پر زندگی بھر میں ایک کیس نہیں تھا ،ایک سال میں کئی کیسز کردیے۔القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ہے، میں نے کہاں سے فائدہ اٹھایا؟۔ٹرسٹیز کو تنخواہ کہاں ملتی ہے۔