گوادر سے آج پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگا، وزیراعظم بھی موجود ہونگے

گوادر سے آج پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگا، وزیراعظم بھی موجود ہونگے

گوادر: گوادر سے آج پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگا۔ اس موقع پر مرکزی تقریب سے زیر اعظم نواز شریف خطاب کرینگے۔

پہلا میگا تجارتی کارگو قافلہ چین سے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل حفاظت اور نگرانی میں گوادر پہنچ چکا ہے جو آج گوادر پورٹ سے اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہوگا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ آغاز ہے ترقی کے اُس سفر کا جس کاانتظار سالہا سال سے کیا جارہا تھا مگر اب یہ سفر رہتے زمانے تک جاری وساری رہے گا۔