سوات میں3,5 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس

سوات میں3,5 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس

سوات: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 36 منٹ پر آیا۔

 زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔ زلزلے کی شدت 3،5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔