برطانوی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت سے انکار

برطانوی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت سے انکار


لندن : برطانوی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر یورپی وزارئے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گےبرطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ایک روز پہلے یورپی یونین کے ممالک کو مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر رونا دھونا بند کریں۔
برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ بورس جانسن اتوار کے روز یوریی وزرائے خارجہ کی سپیشل میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ وزارت خارجہ کا کوئی سینئیر اہلکار اجلاس میں برطانیہ کی نمائندگی کرے گا۔برطانوی وزارت خارجہ نے کہا:' ہم سمجھتے ہیں کہ اتوار کے روز بلائے جانے والے اجلاس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ امریکی انتخابات کا شیڈول پہلے سے واضح تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے گذشتہ روز کہا تھا: 'میں بڑے ادب سے اپنے یورپی دوستوں کو کہتا ہوں کہ اس دکھ اور پریشانی کی فضا سے باہر نکلیں جو امریکی انتخابی نتائج کے بعد کچھ مقامات پر پھیلی ہوئی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کا بیان یورپی یونین کے صدر یاں کلاڈ ینکر کے اس بیان سے متصادم ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔'