اقتصادی راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

اقتصادی راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

گوادر:وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چین ، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ وہ گوادر میں گوادر اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا درحقیقت مٹھی بھر ملک دشمن عناصر سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی ہے اور وہ بلوچستان کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

بعد میں ثناء اللہ زہری نے گوادر میں لڑکیوں کے لئے انٹر کالج اور لڑکوں کے لئے ڈگری کالج کی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا بھی افتتاح کیا۔ ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ ، جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔