آفرین پری کی”لال دوپٹے والی “میں شاندا ر پرفارمنس

آفرین پری کی”لال دوپٹے والی “میں شاندا ر پرفارمنس

لاہور: اداکارہ آفرین پری نے محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”لال دوپٹے والی “میں اپنی شاندا ر پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے دلکش ومنفرد رقص آئٹم پیش کر کے اپنے ساتھ کام کرنے والی دیگر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاندار رقص پرفارمنس پر ہال میں موجودڈرامہ شائقین نے تالیاں بجانے کے ساتھ بھنگڑے ڈال کر آفرین پری کو داددی ۔