سانحہ درگاہ شاہ نورانی کے بعد لاہور میں بھی مزاروں کی سیکیورٹی سخت

سانحہ درگاہ شاہ نورانی کے بعد لاہور میں بھی مزاروں کی سیکیورٹی سخت

لاہور: بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پر  دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو اپنے متعلقہ ڈویژن میں مزاروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزاروں پر آنے والے ہر شخص کی تلاشی لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں اوراگر مشتبہ شخص یا چیز دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں۔

واضح رہے کہ ضلع خضدار میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر سالانہ میلے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔