ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے ،سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے ،سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی


لندن : برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ سر جان سیورز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سر جان سیورز نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی انگلی ایٹم بم کے بٹن پر ہو گی اور کسی بین الاقوامی صورت حال میں ان کا ردعمل زیادہ ہو گیا تو جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔
ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ جب ٹرمپ پر تنقید ہوتی ہے تو وہ بہت شدت سے ردعمل دیتے ہیں۔