آئیڈیاز 2016 ء 22 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگی

آئیڈیاز 2016 ء 22 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگی

کراچی: چار روزہ نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اورسیمینار 2016 اس ماہ کی بائیس تاریخ سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ مسلح افواج کے اعلیٰ حکام سمیت سینتیس ملکوں سے چھیاسٹھ نمائش کنندگان نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

آئیڈیاز نمائش ہر دوسال بعد منعقد کی جاتی ہے جس کامقصد دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کا اظہار اور ان مصنوعات کے لئے غیر ملکی منڈیوں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔