جان ابراہم کی ’’فورس 2‘‘بھی پاک بھارت مسائل کا شکار

بولی وڈ اداکار جان ابراہم اور سوناکشی سنہا کی فلم ’’فورس2‘‘ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کچھ مناظر کے ذریعے فلم میں پیش کیا گیا

جان ابراہم کی ’’فورس 2‘‘بھی پاک بھارت مسائل کا شکار

ممبئی : بولی وڈ اداکار جان ابراہم اور سوناکشی سنہا کی فلم ’’فورس2‘‘ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کچھ مناظر کے ذریعے فلم میں پیش کیا گیا، تاہم انڈین سینٹرل بورڈ ان مناظر کو فلم میں رکھنے کے حق میں نہیں۔ ابھینے دیول کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’فورس2‘‘ ، 2011کی کامیاب فلم ’’فورس کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے سیکوئل میں ہدایتکار نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اور سرحد پار دہشتگردی کو پیش کیا، تاہم سنسر بورڈ نے ان مناظر کو فلم میں رکھنے کی اجازت نہیں دی۔

فلم ’’فورس2‘‘ کو یو اے سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے سی بی ایف سی نے فلم میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے تین مناظر کو حذف کرنے کی ہدایت کی۔ جان ابراہم کا کہنا تھا کہ فلم ’’فورس‘‘ کی طرح ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کے دوسرے حصے میں بھی ہم سرحد پار ہونے والے سیاسی مسائل کو پیش کریں گے۔