شاہ رخ کو شادی کی خواہش کا اظہار کروں گی: لائبہ خان

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان بالی وڈ میں میرے سب سے پسندیدہ ادکار ہیں

شاہ رخ کو شادی کی خواہش کا اظہار کروں گی: لائبہ خان

لاہور :  اداکارہ لائبہ خان نیازی بالی وو ڈ سٹار شاہ رخ خان کی دیوانی نکلیں۔گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان بالی وڈ میں میرے سب سے پسندیدہ ادکار ہیں ۔ ان کی سب سے بڑی خوبی ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان ہونا ہے ۔اگر وہ پاکستان میں ہوتے تو میں کب کی ان سے شادی کرچکی ہوتی ۔اداکارہ نے کہا کہ اسلا م میں چار شادیوں کی گنجائش ہے اور اگر شاہ رخ خان چاہیں تو میں ان سے فور اًشادی کرلوں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ شاہ رخ عمر میں اگر مجھ سے بڑے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی شادیاں ہوتی رہی ہیں ۔اگر مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں شاہ رخ کے سامنے شادی کی خواہش کا ضرور اظہار کروں گی ۔

مصنف کے بارے میں