شہد کا وہ فائدہ جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

شہد کا وہ فائدہ جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

نیویارک: شہد کے فوائد سے آپ بخوبی آگاہ ہوں گے،آئیے آپ کو اس کے ایسے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں جو شائد آپ نے پہلے نہیں سن رکھے ہوں گے۔
زخموں کو مندمل کرنے کے لئے:2013ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شہد زخموں کو مندمل کرنے اورانہیں جلد ٹھیک کرنے کے لئے بہت مفید واقع ہوا ہے۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شہد کو سرجری کے آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے بہت پراثر پایا گیا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ ایسے زخم جن میں انفیکشن ہونے کاڈر ہوتو ان پر شہد لگانے سے یہ نہ صرف انفیکشن سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
سیاہ نشانات کے لئے
جلد پر موجود سیاہ نشانت پر شہد لگانے سے یہ دورہوجاتے ہیں۔رات کو سونے سے پہلے سیاہ نشانات پر شہد لگائیں اور صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔
کیل مہاسوں کے لئے:ہماری جلد پر کیل مہاسے بننے کی وجہ جلد میں موجود آئل ہے لیکن اگر اس پر شہد لگایا جائے تو یہ تیل کم ہونے لگتا ہے اور کیل مہاسے ختم ہوتے ہیں۔شہد کی وجہ سے جلد پر دوبارہ کیل مہاسے نہیں بنیں گے۔
بڑھاپے سے دوری:اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد تروتازہ رہے اور آپ زیادہ دیر تک جوان رہیں تو جلد پر شہد لگائیں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے جلد نرم وملائم اور تازہ رہے گی۔تھوڑے سے شہد میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اسے منہ ،ہاتھوں اورگردن پر لگالیں۔یہ عمل ہفتے میں دوبار کریں، کچھ ہی دن میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
بالوں کی نشوونما کے لئے:شہد نہ صرف جلدکے لئے مفید ہوتا ہے بلکہ گرتے ہوئے بالوں کو مضبوط بنانے اور نئے بالاگانے کے لئے بھی مفید ہے۔ایک چمچ شہد اور پیاز کا رس لیں اور مکس کرکے بالوں کی جڑوں میں لگائیں،ایک گھنٹے بعد دھولیں۔ہفتے میں دو دن یہ عمل کرنے سے آپ کے بال مضبوط اور گھنے ہوجائیں گے۔