اولاد کی خواہشمند خواتین کو یہ غذاءضرور کھانی چاہیے، ماہرین

شادی کے بعد خواتین کی سب سے بڑی خواہش حاملہ ہونا ہوتا ہے،آئیے آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ایسی خواہش رکھنی والی خواتین کو ضرور کھانی چاہئیں۔

اولاد کی خواہشمند خواتین کو یہ غذاءضرور کھانی چاہیے، ماہرین

لندن:   شادی کے بعد خواتین کی سب سے بڑی خواہش حاملہ ہونا ہوتا ہے،آئیے آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ایسی خواہش رکھنی والی خواتین کو ضرور کھانی چاہئیں۔
ہر کھانے میں پروٹین والی غذائیں: پروٹین کی وجہ سے جلد حمل ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔خواتین کو چاہیے کہ اپنے کھانوں میں پروٹین کااستعمال بڑھا دیں۔ انڈے، مچھلی،دالیں،گوشت اور مرغی کا بھرپور استعمال کریں۔ان کی وجہ سے آئرن اور ایمینیوایسڈ جسم میں جاتی ہیں اور توانائی ملنے سے ماں بننے میں مدد ملتی ہے۔
قدرتی غذاﺅں کا استعمال: کوشش کریں کہ پراسیسڈ فوڈ سے اجتناب کریں اور قدرتی کھانے استعمال کریں جیسے براﺅن رائس،سرخ چاول،جو اورگندم کااستعمال کریں۔
آہستہ کھائیں: آپ کو چاہیے کہ کھاناآرام سے کھائیں کہ اس طرح کھانا ہضم ہونے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی پیٹ میں گیس پیدا نہ ہوگی۔
سبزیوں کا استعمال: آپ کو چاہیے کہ سبزیوں کا استعمال کریں کہ ان میں موجود میگنیز،پوٹاشیم،بیٹاکیروٹین کی وجہ سے جسم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ادرک اور ہلدی کا استعمال بھی انتہائی مفید واقع ہوا ہے۔