بلاول بھٹو نے کل دبئی میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا

بلاول بھٹو نے کل دبئی میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا

دبئی : ملکی سیاسی معاملات پر آصف علی زداری ، بلاول بھٹو نے پرسوں دوبئی میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، چاروں صوبوں سے سینئر پارٹی رہنمائوں کو مدعو کرلیا گیا ۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جو دوبئی میں ہیں انہوں نے کل(منگل کو) چاروں صوبوں سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی دبئی بلالیا ہے جہاں پر ملکی معاملات پر اعلی سطحی مشاورت ہوگی ۔

مشاورتی ملاقات پاناما لیکس ، سیکورٹی لیکس ، پارٹی تنظیمی امور اور دیگر ایشوزپر تبادلہ خیال ہوگا۔ وسطی پنجاب کے صدر کے نام کے حوالے سے بھی حتمی منظوری ہوگی جبکہ پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے لئے مقام کا بھی حتمی فیصلہ کیاجائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اس بار تیس نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب بلاول ہائوس لاہورمیں ہونے کا امکان ہے ۔