مارشل آرٹ کی ماہر 76سالہ دادی

ڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے،

مارشل آرٹ کی ماہر 76سالہ دادی

نئی دہلی: بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے، لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تو سب کو حیران کردیا۔جی ہاں بھارتی شہر کالیکٹ کی رہائشی 76سالہ مناکشی اماں نامی خاتون نے اپنی مارشل آرٹس کی مہارت کے ذریعے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔دادی اماں ہاتھوں میں ڈنڈا اور تلوار پکڑے قدیم لڑائی کا شاندار مظاہرہ پیش کررہی ہے ،جو دیکھنے والوں کیلئے ایک حیران کن منظر ہے۔مناکشی کا کہنا ہے کہ وہ 10برس کی عمر سے یہ کھیل کھیل رہی ہیں اور اب وہ اس قدیم لڑائی میں ماسٹر ہیں۔