حدیبیہ ریفرنس، نیب کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

حدیبیہ ریفرنس، نیب کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: حدیبیہ ریفرنس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نیب کی اپیل سنے گا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر بینچ تشکیل دیا تھا اور 3 رکنی بنچ میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے 20 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے 2014 ء میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی کارروائی ختم کرنے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس خارج کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں