وضو کا پانی پارکوں میں استعمال کیا جائے گا ، جدہ میونسپلیٹی حکام

وضو کا پانی پارکوں میں استعمال کیا جائے گا ، جدہ میونسپلیٹی حکام

جدہ:سعودی عرب کا زیادہ تر علاقہ خشک اور بنجر علاقوں پر مشتمل ہے ، جبکہ پانی کی فراونی بھی کافی کم ہے ۔جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں پانی کی کمی کو کسی نہ کسی طریقے سے پورا کیاجاتاہے ۔ 


تاہم اب سعودی حکومت نے شہر میں پارکوں اور گھاس کو پانی فراہم کرنے کے لیے نئے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جدہ میں المطار اور جدہ الجدیدہ کی بلدیاتی کونسلوں نے وضو میں استعمال ہونےو الے پانی سے پارکوں کی آبپاشی کا منصوبہ نافذ کرنا شروع کردیا۔


میونشپیلٹی حکام کا کہناہے کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کا اہتما م بھی کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے وضو کا پانی ضائع ہو جاتاتھا تاہم نئے منصوبے سے سارا پانی استعمال کے بعد بھی پارکوں میں سبزے اور ہریالی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا ۔ 

سعودی علماء کرام نے بھی حکومت کے اس منصوبے کو سراہاہے ۔ ان کا کہناہے کہ پانی کے ضیاع کو کم سے کم کرنا ہی اچھا عمل ہے .