آئر لینڈ ،پائلٹ نے حاضر دماغی سے مسافروں کی زندگیاں بچالیں

آئر لینڈ ،پائلٹ نے حاضر دماغی سے مسافروں کی زندگیاں بچالیں

لندن: آئرلینڈ میں پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے بیلفاسٹ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی یورپی نجی ہوائی کمپنی فلائی بی کی پرواز بی ای 331 میں ٹیک آف کے فوری بعد اچانک خرابی پیدا ہوگئی۔

جس کی وجہ سے طیارہ زیادہ اونچائی پر نہیں جاپا رہا تھا۔ کنٹرول ٹاور کی جانب سے جہاز کا وزن کم کرنے کی ہدایات پر پائلٹ 2 گھنٹے تک شہر کے گرد طیارے کے چکر لگاتا رہا تاکہ ایندھن جلنے سے اس کا وزن کم ہوسکے۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ اور مسافروں کی جانیں بچانے کے لیے رن وے کو دیگر پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

97c24bacd5cf0f39706a0caa95731506

وزن میں مناسب کمی کے بعد پائلٹ نے جہاز کو ایئرپورٹ پر لینڈ کرانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود جہاز کا اگلا حصہ رن وے کی زمین سے رگڑ کھا گیا تاہم پائلٹ کی مہارت سے جہاز میں موجود 52 مسافروں اور عملے کے 4 افراد کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

ایئرپورٹ عملے کے مطابق تمام مسافروں بشمول ایک بچے کی حالت خطرے سے باہرہے، صرف ایک مسافر کو علاج کے لیے اسپتال لے جایاگیا جسے جہاز کے جھٹکوں کی وجہ سے ہاتھ پر معمولی چوٹ آئی۔