قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

 قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرانٹ فلاور نے احمد شہزادکو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا اور  کہتے ہیں بیٹسمین کی بیٹنگ کے مسائل نفسیاتی نوعیت کے ہیں۔ان کا مزید کہناہے کہ احمد شہزاد اس وقت خراب بیٹنگ فارم سے دوچار ہیں اور انہیں پاکستانی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹ میں احمد شہزاد پلاٹینیم کٹیگری میں تھے، لیکن انہیں پلاٹینیم اور ڈائمنڈ کٹیگری میں کسی ٹیم نے نہیں لیا۔بلکہ ملتان سلطان نے گولڈ کٹیگری میں منتخب کیا۔
احمد 2 سیزن سے کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ تھے، لیکن رواں سیزن کے لیے کوئٹہ نے انہیں لفٹ نہیں کرائی۔