آصف زرداری نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، ممتاز بھٹو

 آصف زرداری نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، ممتاز بھٹو

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے آصف زرداری نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔ سندھ مالا مال ہے لیکن یہاں لوٹ مار جاری ہے جبکہ زرداری پارٹی نے حکومتی مشینری کو ذاتی مشینری بنا لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا سندھ کے اصل مالک یہاں کے عوام ہیں لیکن سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی اور دھوکے کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر عارف علوی نے کہا ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے اور پاکستان تحریک انصاف سندھ سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں ممتاز بھٹو نے اپنی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں