اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو مشترکہ مفادات کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا۔ صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر وزیر خزانہ کو رکینت سے ہٹانے کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ کی جگہ وزیر داخلہ اب مشترکہ مفادات کونسل میں فیڈریشن کے رکن ہوں گے۔ اب فیڈریشن کے ارکان میں وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر داخلہ، وزیر صنعت و پیداوار شامل ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں