کلبھوشن یادیو کے خاندان کا بھارتی خفیہ اداروں کی تحویل میں ہونے کا انکشاف

کلبھوشن یادیو کے خاندان کا بھارتی خفیہ اداروں کی تحویل میں ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے بھارتی جاسوس جو کہ اس وقت پاکستان کی قید میں ہے،پاکستان نے بھارتی جاسوس کی بیوی کو خاوند سے ملاقات کی اجازت دی تھی لیکن اس وقت معلوم ہوا ہے کہ بھارتی جاسوس کے اہل خانہ بھارت کے ہی کے خفیہ اداروں کی تحویل میں ہیں۔

تاہم ان کی نقل وحرکت بہت محدود ہے اور انکی خواہش پر رشتہ داروں سے ملاقات ممکن ہے۔ پاکستان نے گذشتہ روز بھارتی جاسوس کی بیوی کو اس ملنے کی اجازت دی تھی جس پر بھارت کے وفاقی وزیر جتندر سنگھ نے اس پیشکش کو مثبت قرار دیا تھا مگر بھارت اپنی حرکتوں اور سازشوں سے باز نہیں آتا ۔بھارتی میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ پاکستان کی یہ پیشکش عالمی عدالت کے دباو پر دی گئی تھی۔جس یہ معلوم ہوتا ہے یہ خبر بھارت کے کسی خفیہ ادارہ کی طرف سے فراہم کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے گمراہ کن تبصروں پر پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کی ملاقات کی یہ پیشکش خالص انسانی ہمدردی اور پاکستان روایات کے تحت کی گئی ہے اور بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کیا ہے۔