سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے شہزادہ سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی اور ماں سمیت تمام بچے بھی خیریت سے ہیں۔

آپریشن کی نگرانی کرنے والے سرجن ڈاکٹر اسامہ التویجری نے بتایاکہ خاتون کی حالت انتہائی نازک تھی اس لئے میڈیکل ٹیم کے مشورے کے بعد ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا جب کہ اس حساس آپریشن میں ہمیں 60 ڈاکٹروں کا تعاون حاصل کرنا پڑا تاہم اب بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے۔