الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردے دی

الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردے دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردے دی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے جعلی ڈگری کو جواز بنا کر سینیٹر یاسمین شاہ کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین شاہ اپنی تعلیمی قابلیت سے متعلق غلط بیانی کرکے 2003 میں سینیٹر منتخب ہوئیں۔الیکشن کمیشن نے یاسمین شاہ کی 2003 میں بطورسینیٹرمنتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی حکم دیا کہ بطور سینیٹر یاسمین شاہ کو دی گئی تمام مراعات ان سے واپس وصول کی جائیں۔