پاکستان اسٹیل ملازمین نے وزیر اعظم سے 2ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کردی

 پاکستان اسٹیل ملازمین نے وزیر اعظم سے 2ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کردی

کراچی:پاکستان اسٹیل کے 12 ہزار ملازمین 5 ماہ کی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر 2ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کردی ۔لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کے مطابق خصوصی طور پر دو ماہ کی تنخواہ کی منظوری اب وزیر اعظم کے دستخط کی منتظر ہے۔

ظفر خان کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخون لے اور مزدوروں کو ان کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔پاکستان اسٹیل ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کی ہے۔