2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی جیتے گی : بلاول بھٹو

2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی جیتے گی : بلاول بھٹو

لاہور: لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی،ایم کیوایم،مشرف جوبھی کرلیں،انتخابات پیپلزپارٹی جیتےگی۔انہوں نے کہا عمران خان کو پتا نہیں کس بات کی جلدی ہے ؟عمران ڈر رہےہیں کہ اگر الیکشن وقت پر ہوئے تو وہ ہار جائیں گے ۔اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اورانتخابات وقت پرہونے چاہیے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں۔ ناکام لیگ بالکل ناکام ہی رہی ہے۔مردم شماری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو متنازع بنا دیاگیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کےحوالےسے خط بھی لکھے پر جواب نہیں آیا۔مردم شماری پر ہمارےتحفظات دور کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں 60لاکھ لوگوں کو شمار نہیں کیاگیا۔خانہ شماری کا عمل بھی متنازع تھا۔:سندھ اور پنجاب میں خانہ شماری میں فرق ہے۔جمہوریت کو ہرصورت جاری رہنا چاہیے۔مشرف مفرورہیں،ان کے خلاف غداری اورقتل کے کیسز ہیں۔انہیں پاکستان آ کر اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہیئے ۔