سعید اجمل کا نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

سعید اجمل کا نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ باز گیند باز اور  اپنے جادوگر اسپن باؤلنگ سے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان میں کھیلا جا رہا نیشنل ٹی 20 ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔

جادوگر اسپنر پی ایس ایل میں اسلام آباد کی نمائند گی کر رہے جہاں وہ ایک کھلاڑی کے طور پر نہیں بلکہ ایک اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔اپنے کیرئیر کا آخری میچ ڈھاکا میں کھیلنے والے گیند باز نے پاکستان کی جانب سے 35 ٹیسٹ میچوں میں 178 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ون ڈے میچوں میں انہوں 113 ون ڈے میچوں میں 184 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 کیرئیر میں انہوں نے 64 میچوں میں 85 بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی ہے ۔

سعید اجمل کے لاجواب کیرئیر کو زوال اس وقت آیا جب 2015 میں ان پر باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی لگی ۔بعد میں انہوں نے اپنا باؤلنگ ایکشن ٹھیک بھی کر لیا لیکن وہ اس میں کارآمد  نہیں ہو سکے ۔