روہنگیا مسلمانو ں کی ایک اور کشتی ڈوب گئی

ڈھاکا:میانمار سے انخلاء کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی 6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

روہنگیا مسلمانوں کی پریشانی اور ان کی مشکلات میں کمی تو نہیں بلکہ اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ میانمار حکومت کے مظالم سے تنگ آ کر جب اپنا گھر بار چھوڑنے پر آ ئے تو مزید مشکلات ان کی راہ دیکھ رہی ہیں۔میانمار سے کوچ  کرنے والے مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب نیا حادثہ پیش آیا ہے ۔

حادثہ کے وقت کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔پولیس کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے ۔ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے ضلع کاکسس بازار پہنچنے کی کوشش کررہے تھے جہاں روہنگیا مسلمانوں کیلئے پناہ گزین کیمپ قائم لگائے گئے ہیں۔

مقامی دیہاتیوں نے سمندر سے 5 لاشیں نکال لیں۔ 21 افراد کو بچالیا گیا۔ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔دریں اثناء ریاست راکھین سے مزید ہزاروں رو ہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ 5 لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے۔