مذہبی جماعتیں خود کو بچانے کیلئے محنت کر رہی ہیں : احسن اقبال

مذہبی جماعتیں خود کو بچانے کیلئے محنت کر رہی ہیں : احسن اقبال

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مذہبی جماعتیں خود کو بچانے کے لیے محنت کر رہی ہیں کیوں کہ پچھلے دو انتخابات میں وہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ ہونے والے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں لاہور نے بتا دیا کہ مذہبی جماعتوں میں دیگر جماعتوں کے ووٹ بینک کم کرنے کی بہت کم صلاحیت رہ گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے ترقی کے منصوبوں سے ملک میں اپنی جگہ بنالی ہے۔


احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایسی جماعتوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے امکانات بہت کم ہیں اور بظاہر یہ ان کی اپنی محنت لگتی ہے۔