کراچی ایئر پورٹ  سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر ہٹا دی گئی

کراچی ایئر پورٹ  سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر ہٹا دی گئی

کراچی:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصاویر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ہٹادی گئی ہیں۔


اطلاعات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصاویر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرونی احاطے میں لگائی گئی تھیں۔وزیراعظم کی تصاویر ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز سے ہٹائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی بھی وجہ نہیں بتائی۔


خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور صدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ آویزاںنواز شریف کی تصویر ہٹالی گئی تھی۔