کل احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے

کل احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی کل منگل احتساب عدالت میں پیشی کے نوٹس کو ایک ماہ کی مدت ختم ہوجائے گی جس کے بعد عدالت کی جانب سے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جاسکتا ہے


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو فلیگ انوسمنٹ ،حدیبیہ اسٹیل مل اور لندن پراپرٹی کے 3ریفرنسز میں ایک ماہ کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا جس کی مدت آ ج منگل ختم ہوجائے گی


حسن نواز اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی کا امکان نہیں ہے جس کے باعث توقع ہے کہ عدالت اب حسن اور حسین کے خلاف اشتہاری کی نامزدگی کا حکم جاری کرسکتی ہے واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کل احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے لیکن ان کے بھی پیش نہ ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔