سی پیک پر نواز شریف نے پشتونوں کو دھوکہ دیا ہے : اسفند یار ولی

چمن:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندر یار ولی نے کہا ہے کہ سی پیک پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشتونوں کو دھوکا دیا ہے قبل ازیں وقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔


چمن میں عوامی جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندر یار ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست کے میدان کو گالی بنا دیا ہے جس سے سیاست بدنام ہو گئی ہے ۔ عمران خان ایک اچھا کرکٹر تھا لیکن سیاست مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔


انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی خواہش پر پارلیمنٹ کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے اور اے این پی اس کی مخالفت کرتی ہے اسفندر یار ولی نے کہا ہے کہ آج کل فاٹا انضمام کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر وعدے کر رہے ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی ذاتی مفاد کے لئے فاٹا انضمام کے مخالف ہیں ۔