شرجیل میمن کمر درد کے باعث سندھ اسمبلی نہ آسکے

شرجیل میمن کمر درد کے باعث سندھ اسمبلی نہ آسکے

کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کمر کے شدید درد کے باعث پیر کے روز سندھ اسمبلی نہیں لائے جاسکے


تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ناسازی طبعیت کے باعث پیر کے روز سندھ اسمبلی نہیں لائے جاسکے کیونکہ گزشتہ 3روز شرجیل میمن قمر کے شدید درد میں مبتلا ہیں جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بھی شرجیل انعام میمن کا چیک اپ کیا اور ان کے ضروری ٹیسٹ بھی کیے جس کے بعد شرجیل انعام میمن کو میڈیسن تجویز کردی گئی ہیں ۔