شاہ رخ خان 10دسمبر سے ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

شاہ رخ خان 10دسمبر سے ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

ممبئی:بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو ’’ ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ‘‘ 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا نیا ٹی وی شو اس سے قبل دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا، بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی اس شو میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے۔


شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مذید اقساط عکسبند کی جائیں گی اور اگر ردعمل اچھا نہ رہا تو شو کی صرف 7 اقساط ہی آن ایئر کی جائیں گی جس کے بعد سیزن 2 کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔یاد رہے کہ شاہ رخ کے اس اقدام کو سلمان خان کے بگ باس سے مقابلہ بھی تعبیر کیا جا رہا ہے۔