کرن جوہر اور شاہ رخ کی مشترکہ فلم نے مودی سرکار کو پریشان کر دیا

کرن جوہر اور شاہ رخ کی مشترکہ فلم نے مودی سرکار کو پریشان کر دیا

ممبئی: کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی مشترکہ فلم ’’اتفاق‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے لیکن اس نے بالی ووڈ کے بادشاہ اور نئی دہلی سرکار میں عدالتی جنگ چھیڑ دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کرن جوہر، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے مشترکہ طور پر فلم ’’اتفاق‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم اپنی کہانی اور اچھی اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں پسند کی جارہی ہے لیکن نئی دلی کی حکومت نے فلم کے پروڈیوسرز کو قانون شکنی پر عدالتی نوٹس بھجوادیا ہے۔


نئی دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’’اتفاق‘‘ کے پوسٹر میں ایک شخص ہونٹوں میں سگریٹ دبائے سگریٹ کو لائٹر سے جلانے کی کوشش کررہا ہے، اس پوسٹر سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اداکار تمباکو نوشی کی تشہیر اور اپنے ناظرین کو اس کام کے لیے اکسا رہا ہو اور ایسا کرنا بھارتی قانون کے خلاف ہے۔