ایران کے سعودی عرب پر حملے خطرناک جارحیت ہے : متحدہ عرب امارات

ایران کے سعودی عرب پر حملے خطرناک جارحیت ہے : متحدہ عرب امارات

دبئی:متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر ایران کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے تہران کی خطرناک جارحیت ہے۔


متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش نے ابوظہبی میں ہونے والی چوتھی تزویراتی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران سعودی عرب میں اپنی مجرمانہ جارحیت کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو استعمال کررہا ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر داغا جانے والا ایرانی بیلسٹک میزائل یمن سے حوثیوں نے چھوڑا تھا۔


انہوں نے کہا کہ ایران کی بڑھتی جارحیت کے سامنے عرب دنیا خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔ یمن میں آئینی اور دستوری حکومت کی رٹ قائم کرنا عرب اتحاد کی ذمہ داری ہے اور ہم سعودی عرب کی قیادت میں یہ مشن اپنی منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ یمن میں حوثیوں کی شکل میں ایک نئی حزب اللہ کا ظہور نہیں ہونے دیا جائے گا۔