بلاول سندھ حکومت کی ناکامی کی وجہ کے بارے میں غور کریں: شاہ محمود قریشی

بلاول سندھ حکومت کی ناکامی کی وجہ کے بارے میں غور کریں: شاہ محمود قریشی

اوکاڑہ:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن التواءکسی صورت قابل قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نے صحافیو ں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے بڑے جلسو ں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) سخت خوفزدہ ہے ۔آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف کو ایک بھی سیٹ نہ ملنے کی بات بلاول کی ذاتی رائے ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلاول سندھ حکومت کی ناکامی کی وجوہ کے بارے میں غور کریں۔ دوسروں پر تنقید نہ کریں ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے  اور ہماراوزیر خزانہ ملک سے باہر بیمار بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے الیکشن التواءکی سازش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حلقہ بندیوں کیلئے228ممبران درکار ہیں۔ تحریک انصاف کے پاس 30سیٹیں ہیں ۔شاہ محمود نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت مکمل غیر فعال ہو چکی ہے۔ اس لئے تحریک انصاف قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔