پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش، لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش، لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی
کیپشن: بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور فضا میں موجود اسموگ بھی چھٹ چکی ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا وہیں اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔لاہور، ملتان، شیخوپورہ ، صادق آباد اور گرد و نواح میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور فضا میں موجود اسموگ بھی چھٹ چکی ہے۔

چیچہ وطنی، چکوال، لودھراں شہر اور گرد و نواح میں اسموگ سے شہریوں کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے اور حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران شہری ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں۔