منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: آصف علی زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی۔منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

فاضل جج نے کیس کی مختصر سماعت کی جس کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ضمانت پر رہا ہیں جو آخری مرتبہ 25 ستمبر کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بھی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔