وزیراعظم 20 نومبر کو ملائشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم 20 نومبر کو ملائشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے
کیپشن: وزیر خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء سمیت مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 20 نومبر کو ملائشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روز تک قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء سمیت مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں گے۔