کور کمانڈر کانفرنس ، پاک افغان سرحدی امور ، دہشتگردی کیخلاف آپریشنز پر غور

کور کمانڈر کانفرنس ، پاک افغان سرحدی امور ، دہشتگردی کیخلاف آپریشنز پر غور
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ، پاک افغان سرحد اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس کے دوران ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کا جائزہ لیا گیا ۔

554256269b9b636d6cacc70ee163a439

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں جیو سٹریٹجک اور ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،  پاک افغان آہنی باڑ اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی ۔

کورکمانڈر کانفرس کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔