پرویز الہیٰ والی ویڈیو لیک نہیں ہوئی بلکہ کروائی گئی ہے، قمر زمان کائرہ

پرویز الہیٰ والی ویڈیو لیک نہیں ہوئی بلکہ کروائی گئی ہے، قمر زمان کائرہ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانا نہیں چاہتے لیکن وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں مسلم لیگ ن سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔ نواز شریف کی خاموشی پر مسلم لیگ ن وضاحت دے، پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کر دی۔


پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے بلکہ اسے چلتا ہوا دکھانا چاہتے ہیں، مگر حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں ن لیگ سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ کچھ وزرا حمایت مانگتے ہیں اور کچھ پگڑیاں اچھالتے ہیں، جعلی اکاؤنٹس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ والی ویڈیو لیک نہیں ہوئی بلکہ کروائی گئی ہے اور چودھری پرویز الہیٰ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قمر الزماں کائرہ نے نواز شریف کی خاموشی پر ن لیگ سے وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کا غم ہے اور وہ اس لیے خاموش ہیں تو کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ان کا غم نہیں؟

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے، مسلم لیگ ن کو سپورٹ کریں گے۔