پی ایس ایل فور : شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا

 پی ایس ایل فور : شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ شاہد آفریدی آفیشل ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑی کی ٹریڈنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے مگر ایسے میں مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اعلان نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔

شاہد خان آفریدی پہلے دوایڈیشنز میں پشاور زلمی کے ساتھ تھا تاہم تیسرے ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز نے ان کی خدمات حاصل کر لیں لیکن اب انہوں نے کراچی کنگز کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے ذریعے کیا۔

c9071f73c0d2b85597239d3c4567e8b9

شاہد آفریدی نے لکھا ”کراچی کنگز کا بہت بہت شکریہ جس کیساتھ بہت ہی اچھا وقت گزرا۔۔۔ پاکستان سپر لیگ میں نیا دور شروع کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ۔۔ اب پی ایس ایل ڈرافٹ کا منتظر ہوں۔“