پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون پر زور

پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون پر زور
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، ایرانی سفیر نے بھی مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، دونوں رہنماوں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، ثقافتی تبادلوں سے ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایران کی فلم انڈسٹری کا دنیا میں ایک اہم مقام ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ثقافت کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں ۔