آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام
کیپشن: image by facebook

نیویارک:پاپ میوزک کی دنیا کے معروف آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں فروخت کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جوکہ 2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام کر دی گئی ہے ۔

جیکٹ کی پشت پر سلور مارکل سے گلوکار کے دستخط موجود ہیں ، معروف آنجہانی گلوکار کے زیر استعمال جیکٹ کو دس نومبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا ، نیلامی کی تقریب دس نومبر کو ٹائمز سکوائر نیویارک کے کیفے ہارڈراک میں منعقد کی گئی تھی۔

آنجہانی گلوکار کے مداح نے دو لاکھ اٹھانوے ہزار ڈالر کی بولی لگائی تھی جوکہ پاکستانی تین کروڑ ستانوے لاکھ انتیس ہزار تین سو ساٹھ روپے بنتے ہیں ۔