کرتاپور راہداری کے بعد حکومت کا ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ

کرتاپور راہداری کے بعد حکومت کا ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کے بعد ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اہم حکومتی اقدامات کا خلاصہ جاری کر دیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ان کی عبادت گاہوں کو از سر نو کھولا جائے گا۔

احمد جواد کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے اب تک کے 10 بہترین اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جس میں قومی ایئرلائین (پی آئی اے) کا ماہانہ خسارہ 3 ارب سے کم ہوکر ڈیڑھ ارب رہ جانا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) کی جانب سے 550 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبوں کی تعمیر کیلئے معاہدوں کا بھی اعلامیے میں ذکر ہے۔

احمد جواد کے مطابق مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کیلئے سپیشل سیل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔