ہمارا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے:وزیراعظم عمران خان

ہمارا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہمار ا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں یہ تاثرابھرنا شروع ہوگیا ہے کہ پاکستان میں معیشت بہتر ہونے لگی ہے اور یہ بات خوش آئندہے۔عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی صحیح سمت میں گامزن ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چین میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان نے معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں اور روپیہ استحکام پر آگیاہے اس کوشش پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں۔

انہوں نے کہاسرمایہ کاری آرہی ہے مزید آنے کے بھی امکانات ہیں جس سے توقع ہے کہ معیشت میں مزید بہتری دیکھئے کو ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا یہ اہداف مکمل ہونے کے بعد اب ہمارا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں تاکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھائے جائیں۔

انہوں نے کہا مسلسل جدودجہد کی ورلڈ بینک نے حالیہ رپورٹ میں بھی تعریف کی ہے۔ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں،پاکستان میں اب ٹائر بنیں گے۔صنعتوں کیلئے مراعات دیں گے۔

چین ہمیں سی پیک کی صورت میں ترقی کا موقع دے رہااور ہماری بھی پوری کوشش ہے کہ اس مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔