ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن جمعرات کی صبح 10 بجے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے چیمبر میں اپنے استعفے جمع کروائے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی سٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں جن میں سے 97 ممبرز کے استفعے پارٹی کے پاس پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی 3 ممبران کے استفعے بھی بہت جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔

 

اطلاعات ہیں کہ خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ن لیگ احتجاجی طور پر سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہی ہے۔


پاکستان مسلم لیگ نواز ، حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے کے معاملے پر بھی حکومت پنجاب سے نالاں ہے۔